بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ نے قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی ۔

پارلیمنٹ ک مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ گھریلو تشدد کے حوالے سے بل میں پہلی بار مردوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھی قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بورڈ آف پیس میں شامل ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

اجلاس میں گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی کے واقعہ پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرار داد ڈاکٹر فاروق ستار نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ حکومت جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے اور کاروبار کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔مجلس شوری کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا۔