قابل (نیوزڈیسک)افغان جریدے کی پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق ۔پاکستانی ذرائع نے افغانستان انٹرنیشنل کو بتایا کہ : پاکستان نے پیر کی رات کابل میں اپنے حملے میں کیمپ Phoenix کے دائیں جانب فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ذرائع نے مزید کہا کہ طالبان نے حملوں کے بعد قریبی منشیات کے عادی افراد کے ہسپتال کو آگ لگا دی۔ افغانستان انٹرنیشنل ذرائع کے مطابق طالبان کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال کو بم سے اڑایا گیا، شائع شدہ تصاویر میں ہسپتال کا سائن بورڈ برقرار ہے اور عمارت جل رہی ہے،۔افغان طالبان کا دعویٰ ہےکہ منشیات کے عادی افراد کے ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں افراد مارے گئے۔ تاہم انہوں نے 20 لاشوں کی تصاویر بھی جاری نہیں کیں، افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے منشیات کے عادی افراد کے کلینک سے تقریباً دو سو میٹر دور اہداف پر بمباری کی ہے۔
پاک فوج نے صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، افغانستان انٹرنیشنل







