بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نامور بھارتی کامیڈین کی اسپتال سے ویڈیو وائرل، مداحوں کو تشویش

بھارت کے نامور اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان کی ممبئی کے اسپتال سے ویڈیو وائرل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار مزاحیہ انداز کی وجہ سے نہیں بلکہ اسپتال سے جاری ہونے والی تازہ ویڈیو کی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔

حال ہی میں ان کے بھائی نے ایک رمضان ولاگ شیئر کیا جس میں وہ ممبئی کی لیلاوتی اسپتال میں زیرِ علاج نظر آئے۔

ویڈیو میں ذاکر خان اسپتال کے بستر پر مریضوں والا لباس پہنے دکھائی دیتے ہیں، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کمرہ کافی کشادہ ہے، جس پر ان کے بھائی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ کسی فائیو اسٹار ہوٹل روم سے کم نہیں، اس دوران ذاکر خان پُرسکون دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کے دوران ہی جب ان سے طبیعت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کیمرے کی طرف امن کا نشان بنایا اور کہا کہ میچ ایک اہم مرحلے میں ہے۔

دوسری جانب، جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی، مداحوں نے کمنٹس میں اپنی محبت اور تشویش کا اظہار شروع کر دیا۔

صارفین نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں دیں تاکہ وہ عید سے پہلے ٹھیک ہو جائیں۔

ایک صارف نے لکھا ’ذاکر بھائی کیسے ہو تم، جلدی صحت یاب ہو جائیں، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لیے لائیو شوز سے وقفہ لے رہے ہیں کیوں کہ وہ کچھ وقت اپنی صحت بہتر بنانے اور ادھورے تحریری کام مکمل کرنے کے لیے لینا چاہتے ہیں۔

اگرچہ مداح اس خبر سے مایوس ہوئے، لیکن بعد میں ذاکر خان نے کہا کہ وہ زیادہ بیمار نہیں ہیں۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت سے متعلق یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔