لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر بیان جاری کیا ہے۔
حنا پرویز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘سیاست کو سیاست رہنا چاہیے دشمنی نہیں بنانا چاہیے، بعض اوقات سیاست میں تلخی بھی آتی ہے مگر آخر میں ہم سب پاکستانی ہیں’۔

سیاست کو سیاست رہنا چاہیے دشمنی نہیں بنانا چاہیے، بعض اوقات سیاست میں تلخی بھی آتی ہے مگر آخر میں ہم سب پاکستانی ہیں، احترام قائم رہنا چاہیے۔۔۔ایک دوسرے کو سننے کی برداشت پیدا کرنی چاہیے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 17, 2022
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘احترام قائم رہنا چاہیے،ایک دوسرے کو سننے کی برداشت پیدا کرنی چاہیے’۔
ایک اور ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ‘میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہار جیت زندگی کا حصہ ہے، لیگی کارکنوں کو مایوس نہیں ہونا،انشااللہ شیر bounce back کرے گا۔شیر انشااللہ جلد اک واری فیر’۔
میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہار جیت زندگی کا حصہ ہے، لیگی کارکنوں کو مایوس نہیں ہونا،انشااللہ شیر bounce back کرے گا۔۔۔شیر انشااللہ جلد اک واری فیر 🐅
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 17, 2022
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔








