بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں 64 فیصد ریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ نامکمل، مالیاتی شفافیت پر خدشات

پاکستان میں تقریباً 64 فیصد ریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق صرف 36 فیصد اداروں نے اپنا آڈٹ مکمل کیا ہے، جبکہ باقی ادارے عبوری اعداد و شمار پر کام کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث ریاستی ملکیتی اداروں میں اربوں روپے کے فیصلے اکثر اندازوں اور مفروضوں کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈٹ میں تاخیر یا نامکمل رپورٹنگ سے حکومت کو مالیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور یہ صورتحال اداروں کی نجکاری کے عمل میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے۔