بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ کے تنازعے سے بھارت شدید اقتصادی بحران کا شکار

اسلام آباد (طارق محمود سمیر)ماہر بین الاقوامی امور، پروفیسر جان میئر شائمر کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ بھارت کی داخلی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
پروفیسر شائمر نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک بنتا جا رہا ہے جو اس تنازعے سے بھاری نقصان اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سربراہی اجلاس کا انعقاد بھی بھارت کے لیے مہنگائی اور مالی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران گیس، کھاد اور خوراک کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا، جس سے مہنگائی میں اضافہ اور مالی مشکلات سنگین سطح تک پہنچ جائیں گی۔ پروفیسر شائمر کے مطابق یہ صورتحال بھارت کے لیے انتہائی تشویشناک ہے اور اس کی سنگینی بھارتی میڈیا میں بھی نمایاں ہو رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر سنجیدہ سفارتی اور سیاسی حکمت عملی بھارت کو معاشی چیلنجز سے دوچار کر رہی ہے۔ کھاد اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات نہ صرف بھارتی کسان بلکہ برآمدی شعبے کے لیے بھی طویل المدتی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
اس تجزیے سے واضح ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بھارت کی معیشت کے لیے ایک فوری اور سنگین خطرہ بن چکی ہے، جس کے اثرات ملک بھر میں مہنگائی اور اقتصادی دباؤ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔