اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کے سفارتی کردار کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے، جنہوں نے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کے ساتھ دیگر حکومتی وزراء بھی شریک تھے، تاکہ تمام اہم فیصلوں اور اقدامات پر ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر اعتماد میں لیا گیا








