بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول پمپ مالکان نے ملک بھر میں اسٹیشنز بند کرنے کی دھمکی دے دی

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے خدشات دور نہ کیے تو ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری ملاقات کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 6 مارچ کو بھی ایک مراسلہ بھیجا گیا تھا، لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے تاکہ ملک بھر کے 14 سے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔
اگر مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو ایسوسی ایشن ملک بھر میں اسٹیشنز بند کرنے کے اقدامات کرے گی، جس سے شدید فیول بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور اس کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔