پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15,200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13,031 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 152 ڈالر بڑھ کر 4,565 ڈالر ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی عالمی اور ملکی طلب، کرنسی کی قدر میں کمی اور عالمی مالیاتی رجحانات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
سونے کی قیمتوں میں ایک اور بڑا اضافہ








