بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ پریانکا چوپڑا40برس کی ہوگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا 40 برس کی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا 40 برس کی ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔پریانکا چوپڑا نے 2000 میں مس ورلڈ کا تاج پہنا جبکہ 2003 میں سنی دیول کے ساتھ انہوں نے اپنی پہلی فلم دی ہیرو سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ماڈل ، گلوکار اور مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پریانکا نے نہ صرف بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنا جادو جگایا اور2017میں ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو دیا جبکہ اداکارہ نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔