بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپےاضافے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 117 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 200 روپے بڑھ کر 7 ہزار 984 روپے ہو گئی ہے

قبل ازیں عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا،فی اونس سونا 153 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 713 ڈالر تک جا پہنچا۔