بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہو گئی تھی۔