کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے شادمان نالے میں 2 روز قبل موٹر سائیکل سوار کے اہلِ خانہ سمیت گِرنے کے بعد 2 ماہ کے بچے ازلان کی تلاش کے لیے آج تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق ایدھی کے رضا کار پولیس کے ہمراہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، نالے میں پانی کا بہاؤ کچھ کم ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایدھی رضا کار نالے میں آگے تک جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق شادمان ٹاؤن نالہ طویل عرصے سے زیرِ تعمیر ہے، نالے پر حفاظتی دیوار نہ ہونے اور بارش کے باعث معصوم بچے اذلان کے والد دانش کو نالہ نظر نہیں آیا اور وہ موٹر سائیکل سمیت نالے میں جا گرے۔
کراچی، 2 روز قبل نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش کے لئے تاحال ریسکیو آپریشن جاری








