لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے مارکیٹس جلدی بند کرنےکی تجویز مسترد کردی ، پنجاب حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں مارکیٹس رات دس بجےتک کھلی رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے ۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات منظور نہ ہو سکیں، تاجروں کو معاشی طور پر مزید دباؤ میں نہیں ڈال سکتے، مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کر دی گئی، اوقاتِ کار میں تبدیلی پر مزید مشاورت کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔









