بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کیلیے پہلی بار منتخب کر لیا گیا

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان (Shadab Khan) کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل سپر لیگ کا انعقاد 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شاداب خان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز اور امریکا کے اینڈریز گوس جیسے نمایاں کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ٹیم کی قیادت کرس گرین کریں گے۔
مزید پڑھیں:انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے پانچویں دن چار میچز کھیلے گئے
یہ شاداب خان کی گلوبل سپر لیگ میں پہلی شرکت ہوگی، تاہم وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس سے ٹیم کو خاصی مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔
27 سالہ شاداب خان اب تک کئی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ شاداب خان کی شمولیت سے ڈیزرٹ وائپرز گلوبل سپر لیگ میں ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی۔