بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل میچ کے دوران سی ای او سلمان نصیر کا منفرد انداز، کھلاڑیوں کے لیے صدقہ ادا کیا

پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے میچ کے دوران کھلاڑیوں کے لیے صدقہ ادا کیا، جس نے شائقین اور کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کر لی۔

میچ کے دوران دیکھا گیا کہ سلمان نصیر نے اپنی جیب سے رقم نکال کر روایتی انداز میں کھلاڑیوں کے سروں کے اوپر سے صدقہ ادا کیا، جس پر میدان میں موجود کھلاڑیوں نے اس موقع کو خوشگوار انداز میں لیا اور اس لمحے کو انجوائے کیا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار، پیشرفت کو سراہا

یہ منظر اسپورٹس مین اسپرٹ اور کرکٹ کے ماحول میں غیر رسمی خوشگوار لمحات کی عکاسی کرتا ہے، جہاں کھیل کے ساتھ ساتھ مثبت روایات اور خوشگوار جذبات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

شائقین کے مطابق اس انداز نے میچ کے دوران ایک ہلکا پھلکا اور خوشگوار ماحول پیدا کیا، جسے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔