بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر، دوحہ میں شاندار استقبال

وزیراعظم محمد شہباز شریف (Shahbaz Sharif) اپنے سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دوحہ آمد پر قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو باقاعدہ سلامی بھی پیش کی۔

وزیراعظم اور پاکستانی وفد کی آمد پر دوحہ ایئرپورٹ اور شہر کے مختلف حصوں کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کا مقامی سطح پر تیار کردہ بحری جہاز سے مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے سمیت عالمی امن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔