کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے اسکولوں کے اندر نصاب، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت پر مکمل پابندی (complete ban)عائد کر دی۔اقدام کا مقصد والدین پر مالی بوجھ کم کرنا اور تعلیمی اخراجات میں شفافیت لانا ہے، محکمہ تعلیم
سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول انتظامیہ اپنی حدود میں کتابیں، کاپیاں، یونیفارم یا دیگر تعلیمی سامان فروخت نہیں کر سکے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول انتظامیہ والدین کو کسی مخصوص دکان یا وینڈر سے خریداری کے لیے مجبور بھی نہیں کر سکتی۔ جبکہ تعلیمی سال کے آغاز پر مکمل بک لسٹ فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ والدین کھلی مارکیٹ سے اپنی سہولت کے مطابق خریداری کر سکیں۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے پر مجبور کرنا بھی غیر قانونی ہو گا۔ اور اس اقدام کا مقصد والدین پر مالی بوجھ کم کرنا اور تعلیمی اخراجات میں شفافیت لانا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران نہ مانا تو امریکا دوبارہ جنگ کرنے کیلئے تیار ہے، امریکی وزیر پیٹ ہیگستھ
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جس میں بھاری جرمانے اور رجسٹریشن منسوخی بھی شامل ہے۔









