لاہور، محکمہ خزانہ پنجاب نے بائیکرز سبسڈی پروگرام(subsidy programe) کیلئے6 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔سبسڈی کا مکمل طریقہ کار وضع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اہل موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ2 ہزار روپے پیٹرول سبسڈی دی جائے گی، پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کا طریقہ کار مکمل کر لیا ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکرز سبسڈی کی سمری کی منظوری دےدی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین 5 وکٹوں سے کامیاب، راولپنڈیز کو مسلسل چھٹی شکست
بائیکرز سبسڈی کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کے فنڈز کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی تھی، محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے فیز ون کے فنڈز جاری کر دیے، پنجاب حکومت نے ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے۔









