بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کو سراہا ہے۔

صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ خوارجی رنگ لیڈر اور خودکش حملہ آور کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہا ہے، دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے ان کوششوں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ان امن دشمن اور اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائے گا۔

مزیدپڑھیں:افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کیخلاف مہم زور پکڑنے لگی

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ بیرونی مداخلت کے باعث ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور ملک کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔