تنازعات کی زد میں رہنے والی لیگ آئی پی ایل(black magic) کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔
آئی پی ایل(ipl) کے رواں سیزن کے دوران ایک عجیب و غریب ’کالا جادو‘ تنازعہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
ایک روز قبل چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں:روبوٹ نے انسانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، چین کے ’لائٹننگ‘ کا ہاف میراتھن میں عالمی ریکارڈ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کا ایک فین ہاتھ میں لیموں پکڑے مبینہ طور پر ’جادو‘ جیسا کچھ کرتا نظر آرہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ’کالا جادو‘ قرار دیا جارہا ہے۔
Black magic live 😭 pic.twitter.com/rzJYd6kjti
— Out Of Context Cricket (@GemsOfCricket) April 19, 2026
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے اس عمل کے فوراً بعد شیوم دوبے کلین بولڈ ہوگئے جو 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی آخری امید تھے۔
آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودی نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ یہ ’کالے جادو‘ کی بات فیک لگتی ہے تاہم ماضی میں ایک ٹیم اونر اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
Seems fake this time. But one team owner did indulge in this type of practice
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) April 19, 2026









