بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روبوٹ نے انسانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، چین کے ’لائٹننگ‘ کا ہاف میراتھن میں عالمی ریکارڈ

چین میں ٹیکنالوجی کی دنیا نے ایک حیران کن سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں ایک روبوٹ(Robot) نے انسانی رنرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہاف میراتھن جیت لی۔

آنر کمپنی کے تیار کردہ ’لائٹننگ‘ نامی اس اینڈرائیڈ روبوٹ نے بیجنگ میں ہونے والی ہاف میراتھن میں 21 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 50 منٹ اور 26 سیکنڈ میں طے کیا۔

اس کارکردگی کے ساتھ اس نے انسانی عالمی ریکارڈ کو بھی چھ منٹ سے زائد وقت سے پیچھے چھوڑ دیا۔

یوگانڈا کے رنر جیکب کپلیمو نے یہ فاصلہ 57 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔

169 سینٹی میٹر قد والے اس سرخ رنگ کے ہیومینائیڈ روبوٹ نے دوڑ کے دوران غیر معمولی رفتار اور توازن کا مظاہرہ کیا اور اختتام تک بغیر کسی سستی کے دوڑتا رہا۔

ماہرین کے مطابق اس کی خودکار نیویگیشن اور طاقتور اسپیڈ اس کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔

یہ کامیابی چین کی بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجیکل طاقت کو ظاہر کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ امریکا کے ساتھ جدید روبوٹکس کے میدان میں مقابلہ کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

چینی حکومت کی جانب سے 2015 سے روبوٹکس پر خصوصی توجہ اور 2023 کی پالیسی میں ہیومینائیڈ روبوٹس کو مستقبل کی ٹیکنالوجی قرار دینا، اس پیش رفت کی بنیاد بنا۔

حالیہ برسوں میں چین میں روبوٹ کھیلوں کے مقابلے بھی تیزی سے مقبول ہوئے ہیں جو اس شعبے کی ترقی کا واضح ثبوت ہیں۔