بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’مراد سعید نااہلی ‘‘الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا

اسلام آباد، تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کی نا اہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب روک دیا ، ضمنی الیکشن 23(intirem election) اپریل کو شیڈول تھا ۔ ضمنی انتخاب 6 مئی کی اگلی سماعت تک مؤخر

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا ۔

جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہو سکتی ہے ؟ مراد سعید کی نا اہلی سے خالی نشست پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے خالی نشست پر ضمنی انتخاب چھ مئی کو اگلی سماعت تک روک دیا ۔

مزید پڑھیں:’’ 1 ماہ کا مفت ٹرائل‘‘ اب واٹس ایپ بھی ماہانہ فیس چارج کریگا، جانیں تفصیلات و خصوصیات

مراد سعید کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے دس سال کی سزا کے بعد آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دی گئی تھی ۔