بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار فتح، راولپنڈی کو مسلسل آٹھویں شکست

کراچی، پاکستان سپر لیگ 11 کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ٹیم (rawalpnid team)کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اور 8 گیندیں قبل کامیابی سمیٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، تاہم اسٹیون اسمتھ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ ایشٹن ٹرنر نے ناقابل شکست 37 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اختتامی لمحات میں عرفات منہاس نے تیز رفتار 7 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل راولپنڈی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے۔ ڈیرل مچل نے 58 اور ڈین فورسٹر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا، جبکہ سیم بلنگز نے 29 رنز بنائے۔

6 وکٹوں سے کامیابی، 167 رنز کا ہدف 8 گیندیں قبل حاصل، اسمتھ کی جارحانہ اننگز نے میچ کا رخ بدل دیا۔

مزید پڑھیں:ایم 6 کی تعمیر ،اے ڈی بی ، این ایچ اے میںمعاہدہ طے پا گیا،علیم خان

بولنگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران، عرفات منہاس اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔