بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: زہریلا شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق، والدہ اور بھائی کی حالت تشویشناک

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں مبینہ طور پر زہریلا شوارما (Shawarma)کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں بچی کی والدہ اور بھائی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کے بہنوئی نے شوارما میں زہر ملا کر دیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں بہنوئی شیر زمان پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کھانے میں زہر ملایا۔

مزیدپڑھیں:خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

متاثرہ خاتون گلناز اور ان کا بیٹا ذیشان تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔