بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

وزیراعظم نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

وزیراعظم نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

مزیدپڑھیں:پینٹاگون کے قریب بڑا حادثہ، محکمہ جنگ کے 10 اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔