بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا سے مذاکرات پر اہم پیشرفت؛ ایرانی وزیر خارجہ آج شام واپس اسلام آباد آئیں گے

امریکا سے مذاکرات کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) آج شام کو واپس اسلام آباد آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوبارہ دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مسقط سے روس جانے کے بجائے واپس اسلام آباد آ رہے ہیں، جس کے بعد ماسکو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگئے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مسقط سے ماسکو روانہ ہونا تھا تاہم عباس عراقچی اب اسلام آباد واپس آ رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنسنگ پراسیس مکمل پیپر لیس کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا ملاقات کے بعد بیان میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی صورت حال پر نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی، پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔