پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے (play off round)میں جگہ بنا لی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 39 ویں میچ میں راولپنڈیز کی ٹیم 245 کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ 66 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 26، سیم بِلنگز 23، ڈائن فوریسٹر 6، سعد مسعود 5، عماد بٹ 3، آصف آفریدی 3، شاہزیب خان 1 جبکہ کامران غلام، محمد عامر اور بین سیئرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی اور گلین میکسویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز اسکور کیے۔
کنگز مین کی جانب سے گلین میکسویل 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان نے 54 جبکہ کوشل پریرا اور حسن خان نے بالترتیب 50 اور 16 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں معاذ صداقت 28، صائم ایوب 12، کپتان مارنس لبوشین 5 اور عرفان خان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو آئندہ جمعہ 50 ، 55 روپے لیوی مزید بڑھنا پڑیگی: علی پرویز ملک
راولپنڈیز کی جانب سے سعد مسعود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد بٹ، بین سیئرز اور آصف آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔









