بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کا پی ایس ایل سیمی فائنلز کو بھی شائقین کیلئے کھولنے کا مطالبہ

پاکستان نے عوام نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (PSL)کے سیمی فائنلز کو بھی شائقین کے لیے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل سیمی فائنلز کو شائقین کے لیے کھولا جائے، کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ قوم کا جذبہ ہے، اب میچزخالی اسٹیڈیمز میں نہیں بلکہ بھرپور عوامی جوش اور جذبے کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

شہریوں نے کہا کہ حکومت اور وزیرِاعظم سے اپیل ہے کہ عوام کو اپنے ہیروز کو میدان میں سپورٹ کرنے کا موقع دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدپڑھیں:اردن کے شاہ کا ایران امریکا ڈیل میں عرب ممالک کے تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین کی موجودگی کی منظوری دی ہے، اس فیصلے اور مداحوں کو سہولت فراہم کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پورے ملک میں کفایت شعاری کے اقدامات نافذ ہیں، ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔