بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مونی رائے نے طلاق کی افواہوں پر ردعمل دے دیا، پرائیویسی کی اپیل

اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے ممکنہ علیحدگی اور طلاق سے متعلق زیر گردش افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں جوڑے کے درمیان مبینہ کشیدگی کی خبروں نے زور پکڑا تھا، جس کے بعد مونی رائے نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مختصر بیان جاری کیا۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ان کے بارے میں غیر مصدقہ اور غلط خبریں نشر نہ کی جائیں اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

تاہم اداکارہ نے اپنے بیان میں طلاق یا علیحدگی کی خبروں کی نہ تو واضح تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی، جس کے باعث بحث مزید جاری ہے۔

افواہوں کی ابتدا اس وقت ہوئی جب مونی رائے اور سورج نمبیار نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔ بعد ازاں سورج نمبیار نے اپنا اکاؤنٹ عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کر دیا، جس نے مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں کو مزید بڑھا دیا۔

مزیدپڑھیں:حکومت نے کبھی بھی سولر صارفین کی حوصلہ شکنی نہیں کی،اویس لغاری

مزید یہ کہ مونی رائے کی قریبی دوست دیشا پٹانی کی جانب سے بھی سورج نمبیار کو ان فالو کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے مزید توجہ حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ مونی رائے اور سورج نمبیار نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی اور تب سے دونوں کو ایک خوشگوار جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔ حالیہ صورتحال کے بعد ان کی نجی زندگی ایک بار پھر میڈیا اور سوشل میڈیا کی بحث کا مرکز بن گئی ہے۔