بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوٹلی ستیاں، خوفناک آتشزدگی، کئی علاقوں تک پھیل گئی، قابو پالیا، پی ڈی ایم اے

کوٹلی ستیاں ، جنگلات میں (jungle fire)خوفناک آتشزدگی، کئی علاقوں تک پھیل گئی،قابو پالیا ، پی ڈی ایم اے

کوٹلی ستیاں کے جنگلات گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں۔آگ کہوٹہ کے جنگلات تک بھی پہنچ گئی ہے جبکہ آگ کے شعلے اور دھواں میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے

اطلاعات کے مطابق آگ کہوٹہ کے جنگلات تک بھی پہنچ گئی ہے جبکہ آگ کے شعلے اور دھواں میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

آگ کے باعث جنگلی حیات، جنگلات اور پھل دار درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں، باھنگل، لہتراڑ، بھتیاں گزارہ اور کورینہ کے جنگلات بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تاحال آگ کی شدت کم نہیں ہو سکی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کوٹلی سب ڈویژن کے جنگلات میں آتشزدگی پر تقریباً 95 فیصد قابو پا لیا گیا، آگ سے متاثرہ علاقہ تقریباً 7 ایکڑ پر محیط ہے، گزارہ کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ موقع پر موجود، ڈی سی ایف گزارہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کا پیٹرول و ڈیزل کی مدمیں فی لیٹر 22،22 روپے کمی کا اعلان

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی فیلڈ فارمیشن ٹیمیں آگ بجھانے اور کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں، کمپارٹمنٹ نمبر 20 میں لگی آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔