اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق(Ayaz Sadiq) نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خوش دامن، محترمہ مسز اختر وحید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے چوہدری نثار علی خان اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مسز اختر وحید کا انتقال خاندان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے بزرگ کا سایہ سر سے اٹھ جانا اہلِ خانہ کے لیے ایک گہرا اور ناقابلِ فراموش صدمہ ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:اسٹیٹ بینک نے ریال اور درہم میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کردئیے
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری نثار علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ محترمہ مسز اختر وحید کی مغفرت، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔









