بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,464.69 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4,491.70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونا دیگر کرنسی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے نسبتاً سستا ہو جاتا ہے، جس سے اس کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں عالمی معاشی عوامل، خصوصاً ڈالر اور تیل کی قیمتوں پر گہرا انحصار رکھتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایک سال میں قرضوں میں 7 ہزار 533 ارب روپے کا اضافہ

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں سفارتی پیش رفت اور ممکنہ جنگ بندی کے اشاروں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے عالمی منڈی میں توانائی اور کموڈیٹی مارکیٹس پر بھی اثر پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سونے کے ساتھ ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں چاندی کی قیمت 1 فیصد بڑھ کر 73.44 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ طویل مدت میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے، تاہم عالمی سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔