بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حارث رؤف کو 20 فیصد، انگلینڈ کی ٹیم کو 15 فیصد جرمانہ

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف(Haris Rauf) پر انگلینڈ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، انگلینڈ نے مقررہ وقت میں 3 اوورز کم کرائے تھے۔

حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

تین ملکی سیریز میں اتوار کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے 46 ویں اوور میں نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر کھڑے حارث رؤف نے وائیڈ بال کی اپیل کی اور پھر انگلینڈ کے کھلاڑی ول جیکس کے ساتھ بحث کی تھی۔

مزیدپڑھیں: تین بار ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج یادیو کی گھر سے لاش برآمد

آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف نے اپنا بیٹ اٹھایا اور امپائر کی وارننگ کے باوجود بحث کو جاری رکھا اور امپائر کو پیچھے کرتے ہوئے ول جیکس کی طرف بڑھے۔

حارث رؤف کو جرمانے کے علاوہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس مجموعی طور پر 5 ہو گئے ہیں۔