بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیلر سوئفٹ امیرترین خاتون موسیقار، 2 ارب ڈالرز کی مالک بن گئیں

امریکی پاپ موسیقی کی دنیا کی معروف گلوکارہ Taylor Swift کی مجموعی دولت 2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقاروں میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔

فوربز کی 3 جون کو جاری ہونے والی تازہ فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ دو سال قبل 2024 میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئی تھیں، تاہم ان کی دولت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں سب سے بڑا کردار ان کے ریکارڈ ساز میوزک ٹور The Eras Tour نے ادا کیا، جو 2023 سے 2025 تک جاری رہا۔ یہ ٹور موسیقی کی تاریخ کے کامیاب ترین اور سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے عالمی دوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

فوربز کے اندازوں کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں تقریباً 80 کروڑ ڈالرز رائلٹیز، کنسرٹس اور پرفارمنسز سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے، جبکہ ان کے میوزک کیٹلاگ کی مالیت 60 کروڑ ڈالرز کے قریب بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس تقریباً 11 کروڑ ڈالرز مالیت کی جائیدادیں بھی موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں:وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق

گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے دو نئے البمز ریلیز کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس عرصے میں انہوں نے اپنے ابتدائی چھ البمز کے حقوق بھی دوبارہ حاصل کیے، جسے ان کے کیریئر کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ پہلی ایسی موسیقار ہیں جنہوں نے بنیادی طور پر اپنی گلوکاری، گیت نگاری اور اسٹیج پرفارمنسز کے ذریعے اربوں ڈالرز کی دولت بنائی۔ موسیقی کی صنعت میں اسے ایک منفرد اور تاریخی اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم مجموعی طور پر دنیا کے امیر ترین موسیقار کا اعزاز اب بھی Jay-Z کے پاس ہے، جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 2.8 ارب ڈالرز لگایا گیا ہ