طالبان رجیم(Taliban regime) کی ہٹ دھرمی کے باعث جرمنی سے افغان شہریوں کو واپس لانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔
جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق طالبان رجیم کے عدم تعاون کے باعث جرمنی سے افغان شہریوں کو واپس لانے والی طے شدہ پروازمنسوخ کردی گئی۔ پرواز کو بعد میں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا تاہم ابھی تک کوئی نئی تاریخ مقررنہیں کی گئی۔
جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان رجیم کی اصل دلچسپی جرمنی میں افغان سفارتی مشنز کا کنٹرول لیکر یہاں اپنے نمائندے مقررکرنا ہے، اگست 2024 میں جرمنی سے قطر کی مدد سے 28 افغان مجرموں کو پہلی بار کابل واپس بھیجا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت، بھارت میں ہلچل
ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنے ہی لوگوں کی واپسی کے بدلے عالمی برادری سے سیاسی اورسفارتی فوائد حاصل کرنا چاہتی ہے، طالبان رجیم ایک طرف دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے تو دوسری طرف یورپی ممالک کو بلیک میل کرکے اپنے کارندے وہاں بھیجنا چاہتی ہے، یہ طالبان رجیم کی دنیا سے خود کو منوانے کیلئے نئی چال ہے۔









