بھارتی شہر احمد آباد (Ahmed Abad)میں ایک سال قبل ائیر انڈیا کے طیارہ حادثے کے مقام پر ریسکیو ٹیموں کیلئے ’’چائے ناشتے‘‘ کے 49 لاکھ روپے کے بل پر بھارت کے سوشل میڈیا صارفین برہم ہیں۔
احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے 12 جون 2025 کو ائیر انڈیا کی فلائٹ 171 کے خوفناک حادثے کے بعد ہنگامی امداد اور ریسکیو آپریشن کی ٹیموں کو فراہم کردہ ریفریشمنٹ پر 16 لاکھ 74 (49 لاکھ پاکستانی روپے) ہزار کے بل کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بل میں چائے، بسکٹ، پانی کی بوتلیں اور دودھ وغیرہ شامل تھا جو میونسپل ورکرز، پولیس اور حادثے کی جگہ پر کام کرنے والے رضاکاروں اور ملبہ ہٹانے کے مقامات پر تقریباً ایک ماہ تک فراہم کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اوکاڑہ ساہیوال ’جنگ‘ میں ثالثی کے لیے مولانا فضل الرحمان کی انٹری
ایک سانحہ کے دوران عوامی فنڈز اس قدر بڑے اخراجات پر سوشل میڈیا پر صارفین برہم نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے 12 جون 2025 کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں 240 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔









