بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی فوج کا اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر(Helicopter) آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دونوں ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

مزیدپڑھیں:آئی فون میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری، صارفین کے لیے کیا کچھ تبدیل ہونے جارہا ہے؟

امریکی اخبار کا کہنا ہے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا یا کسی فنی خرابی یا حادثے کا شکار ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔