بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلامی ممالک وزرائے خارجہ کا اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کے لیے قاہرہ میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے( Foreign Ministers) وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصر میں 4 بڑے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی شرکت،اجلاس میں خطے کی صورتحال اور اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی، مسلح افواج کیلئے 298 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری

اجلاس میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مذاکرات و سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ چاروں ملکوں نے امن واستحکام اور رابطہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔