پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان میں ملکر حکومت (Collation Government)بنانے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں آئی پی پی اور پی پی پی نے گلگت بلتستان میں مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کرلیا۔

پی پی وفد میں نیئر بخاری، قمرزمان کائرہ اور جی بی کے صوبائی صدسر امجد حسین شامل تھے۔ صدر آئی پی پی جی بی حاجی گلبر خان، راجہ جلال مقبول اور ایم پی اے محمد علی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے وفد نے اپنی اپنی تجاویز بھی سامنے رکھیں، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین جو فیصلہ کریں گے اس پر عمل ہوگا۔
مزید پڑھیں:اسلامی ممالک وزرائے خارجہ کا اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کا حلف آج نہیں ہوگا، اسمبلی اجلاس کیلئے گورنر سے تاحال منظوری نہیں آئی۔








