بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی صدر اسلام آباد پہنچ گئے،اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے۔ اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے ۔

ان کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا۔نور خان ائیر بیس پر صدرآصف زردرای، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر جس طیارے پر پاکستان آئے اس کا نام ’میناب‘ ایران میں اسکول پر حملے میں شہید بچوں کے نام پر رکھا گیا ہے۔صدر مسعود پزشکیان نے روانگی سے قبل پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران معاہدے میں اسلام آباد کی کوششیں قابل ذکر تھیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی صدر کادورہ،اسلام آباد میں آج میٹرو بس سروس معطل

ادھر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتیں ہوں گی ، اس کے علاوہ وہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، پاک ایران تجارت ، بارڈر سکیورٹی ، عوامی اور علاقائی روابط کے فروغ پر بات چیت ہو گی ، اس کے علاوہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت کے تناظر میں مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔