افریقا کے مغربی ساحل کے قریب واقع چھوٹے جزیرہ نما ملک کیپ ورڈے(Cape Verde) پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔
کیپ ورڈے نے گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر کھیل کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹیم نے گروپ مرحلے میں مسلسل تین ڈرا کیے، جن میں 2010 کی عالمی چیمپئن اسپین کے خلاف 0-0 اور یوراگوئے کے خلاف 2-2 کا متاثرکن نتیجہ بھی شامل ہے۔

ٹیم کی کامیابی میں 40 سالہ گول کیپر ووزینیا نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک چھوٹا ملک ہیں، لیکن ہمارے دل بہت بڑے ہیں اور ہم کبھی ہار نہیں مانتے۔
مزیدپڑھیں:ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 6 بنیادی تنخواہوں کے برابر بونس کا اعلان
کیپ ورڈے کے ہیڈ کوچ بوبِستا نے کہا کہ پوری ٹیم دنیا کو اپنی صلاحیت دکھانے کے لیے پُرعزم تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ اگرچہ ہمارا ملک چھوٹا ہے، لیکن اپنے خوابوں کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کرتا ہے۔








