بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرانس نے لبنان، اسرائیل معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا

فرانس(France) نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے نفاذ میں تعاون کرنے کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اسے لبنان کی خودمختاری کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لبنانی حکومت کے اس مؤقف کی حمایت کرتی ہے کہ ملک میں ہتھیار رکھنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ پٹی میں میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے جاری

بیان میں اسرائیلی فوج سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ لبنانی سرزمین سے اپنی فوج واپس بلائے، یہ معاہدہ جمعے کے روز واشنگٹن میں 5 ادوار پر مشتمل مذاکرات کے بعد طے پایا۔

معاہدے میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کیلئے ایک طریقہ کار بھی شامل ہے، تاہم حزب اللہ اس تجویز کو مسترد کر چکی ہے۔