پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال(Momina Iqbal) کی بہن رمشا اقبال (Rimsha Iqbal)نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑے ایک نہایت تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کیا ہے۔
رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کے والد کا انتقال اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا، جس کا صدمہ آج بھی پورا خاندان نہیں بھلا سکا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب مومنہ اقبال اپنے والد کو اسپتال لے کر پہنچیں تو طبی عملے کی توجہ مریض کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے اس بات پر مرکوز ہو گئی کہ آیا آنے والی خاتون واقعی مومنہ اقبال ہیں یا نہیں۔
View this post on Instagram
رمشا کا کہنا ہے کہ متعدد ڈاکٹر اور عملے کے افراد مومنہ اقبال کو پہچاننے اور ان سے متعلق سوالات کرنے میں مصروف رہے، جبکہ ان کے والد کو بر وقت اور مناسب طبی توجہ نہ مل سکی، اس واقعے میں طبی غفلت بھی شامل تھی کیونکہ مریض کے بجائے ایک معروف شخصیت کی موجودگی مرکزِ توجہ بن گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:ارسلان ایش نے آٹھویں بار ٹیکن ٹائٹل اپنے نام کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
اس انکشاف کے بعد مومنہ اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ شہرت کی وجہ سے مجھے زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میرا پیشہ اپنے عزیزوں کے لیے بھی ایک سزا بن گیا۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں اللّٰہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ وہی ہر معاملے میں انصاف فراہم کرے گا۔








