کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 57 پیسے اضافے سے ڈالر 236 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں صبح سویرے کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے 158 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40052 کی سطح پر پہنچ گیا۔









