بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ: مانگی ڈیم دہشتگرد واقعہ، 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا

زیارت(Ziarat) کے علاقے مانگی ڈیم میں دہشتگرد واقعے کا شکار 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
واقعے میں پولیس کے 9 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے، شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جبکہ 15 دیگر پولیس اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔

مزیدپڑھیں:مانگی ڈیم دہشت گرد حملہ: ایس پی زیارت معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

لاپتہ اہلکاروں کی بازیابی کیلئے ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔