بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا آفس دوبارہ فعال

حج سیزن کے دوران نادرا کی خدمات کو معطل کیا گیا تھا تاہم حج سیزن کے بعد سے آفس دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مدینہ منورہ میں نادرا آفس دوبارہ فعال کردیا گیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق مدینہ منورہ اور نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری نادرا کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر اور کعبۃاللہ کا سایہ ختم ہوجائیگا

نادرا کے ترجمان کے مطابق سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران نادرا کی خدمات کو معطل کیا گیا تھا تاہم حج سیزن کے بعد 12 جولائی سے نادرا آفس کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔