وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 400 کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محکمہ کسٹم میں رواں سال اپریل میں 400کلو چاندی کو سیسے سے تبدیل کرنےکامعاملہ سامنے آیا تھا۔
تکنیکی ٹیم نے جدید ڈیجیٹل فارنزک اور انٹیلی جنس کی مدد سے کیس کی تحقیقات کیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چاندی کی چوری اوراسمگلنگ کے کیس کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مقدمے میں بتایا گیا کہ خالص چاندی کےایک کلو کے بسکٹ کو جعلی سیسےکے بسکٹ سے تبدیل کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم ڈاکٹر کرم الہٰی سمیت 5 مزید ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:قواعد نہ بننے کے باعث توشہ خانہ ایکٹ 2024 پرعملدرآمد مفقود
کیس میں 2 پریونیٹیو افسران عارف علی اور سمیع اللہ کو پہلے ہی گرفتارکرلیا گیا تھا، ملزمان سے214 کلو چوری شدہ چاندی اور 49 لاکھ روپے نقد برآمدکیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق کیس میں 2 انسپکٹرز سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائیاں جاری ہیں۔









