آزاد کشمیرانتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے انتخابی سرگرمیاں تیز کر دیں، میاں محمد نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف 19جولائی کو میرپور میں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی میرپور کے انتخابی جلسے میں شرکت کرے گی ۔ دورۂ میرپور کے دوران میاں نواز شریف پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے،۔
مزید پڑھیں:پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپس، سیکنڈری پروفائلنگ، مسافر آف لوڈ
دورے کے دوران مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی انتخابی حکمتِ عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، مسلم لیگ ن کے تمام ٹکٹ ہولڈرز انیس جولائی کو میرپور میں ہونے والے انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے، میاں نواز شریف تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔









