بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم مصنوعات، بڑے اضافے کا امکان، قیمتیں یومیہ طے کرنے پر غور

آبنائے ہرمز پر کشیدگی نے تیل کی عالمی منڈی کو ہلا دیا۔ دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار پرغور کرنے لگی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے عالمی تیل منڈی میں ایک بار پھر بے یقینی پیدا کر دی۔ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں، جس کے اثرات پاکستان تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صرف چند روز میں امریکی خام تیل تقریباً 82 ڈالر اور برطانوی برینٹ 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔کچھ عرصہ پہلے یہی قیمتیں 68 اور 71 ڈالر کے قریب تھیں۔ ماہرین کے مطابق تیل کی درآمدات پر انحصار کرنے والے ممالک، خصوصاً پاکستان، اس اضافے سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت پیٹرولیم کی قیمتوں کے لیے اصلاحات کمیٹی اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین، پر غور کیا گیا۔ کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ جن کی روشنی میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ ’’ تمباڈ 2 ‘‘ کا حصہ بن گئیں، فلم کب ریلیز ہوگی؟ بجٹ 100 کروڑ روپے

ماہر معیشت سید واصف نقوی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کو دیکھے ہوئے میرا نہیں خیال کہ حکومت فوری یہ فیصلہ لے پائے گی، کہ ہر دن پرائسز کو کیٹر کر پائے گی، حکومت ایک ایوریج رکھے گی اس میں ایکسچینج ریٹ لیوی بھی سمیت بہت سارے فیکٹر شامل ہیں۔